كیا امام قرآن دیكھ كر تراویح پڑھا سكتا ہے؟

سوال کا متن:

کیا امام ہاتھ میں قرآن لے کر اور اس کو پڑھ کر تراویح پڑھا سکتے ہیں؟کیا صحابہ یا تابعین کے زمانے ایسا ہوتا تھا؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 917-785/D=10/1438
ہاتھ میں قرآن لے کر اور اس کو دیکھ کر تراویح پڑھانے سے تراویح فاسد ہوجاتی ہے؛ ایک وجہ تو اس کی یہ ہے کہ اس صورت میں عمل کثیر کا تحقق ہوگا اور دوسری وجہ ہے تلقن من الخارج اور وہ مفسدِ صلاة ہے۔ أحدہما: أن حمل المصحف والنظر فیہ وتقلیب الأوراق عمل کثیر، والثاني: أنہ تلقن من المصحف فصار کما إذا تلقن من غیرہ․ (رد المحتار: ۲/ ۳۸۴)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :152242
تاریخ اجراء :Jul 17, 2017