خنزیر کے بال سے بنے برش کی خریدو فروخت درست ھے یا نھیں نیز ایسے برش سے مکان کی رنگائ کا کیا حکم ھے جبکہ عمومن برش خنزیر کے بال کے ھی ملتے ھیں

سوال کا متن:

خنزیر کے بال سے بنے برش کی خریدو فروخت درست ھے یا نھیں نیز ایسے برش سے مکان کی رنگائ کا کیا حکم ھے جبکہ عمومن برش خنزیر کے بال کے ھی ملتے ھیں

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 1508-1183/H=11/1435-U
اگر تحقیق سے معلوم ہوجائے کہ برش خالص خنزیر کے بالوں سے تیار شدہ ہے، یا زیادہ خنزیر کے بال ہیں تو ان کا استعمال کرنا اور بیع وشراء کرنا ممنوع ہے، پلاسٹک وغیرہ کے برش بھی بازار میں ملتے ہیں اس لیے انہیں کو استعمال کریں۔ وشعر الخنزیر لنجاسة عینہ فیبطل بیعہ (الدر مع الرد: ۷/۷۶۴،زکریا)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :54737
تاریخ اجراء :Sep 22, 2014