150کلو میٹر دوری پر فیكٹری ہے تو كیا جب بھی میں وہاں جاؤں قصر كرنا ہے؟

سوال کا متن:

میں شہر کارہنے والا ہوں، میرا اپنا مکان ہے اور میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتاہوں،لیکن میرا بزنس دوسرے شہر میں ہے جو 150کلو میٹر دور ہے جہاں اپنی فیکٹر کی بلڈنگ ہے، میں ہفتے میں ایک دن یا دو دن یہا ٹھہرتاہوں تو کیا مجھے ہر مرتبہ جب میں وہاں جاؤں قصر پڑھنی ہوگی؟
براہ کرم، وضاحت فرمائیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1013-997/SN=11/1437
جس شہر میں آپ رہتے ہیں اس کی آخری حد اور جس شہر میں آپ کام (بزنس) کرتے ہیں اس کی ابتدائی حد کے درمیان جو مسافت ہے اگر وہ سوا ستہتر (77.25) کلو میٹر یا اس سے زیادہ ہے تو صورتِ مسئولہ میں جب بھی آپ اپنے شہر کی آبادی سے نکلیں گے تو راستے میں اور وہاں پہنچ کر ایک دو روز جو قیام کریں گے، اسی طرح واپسی میں اپنے شہر کی آبادی میں داخل ہونے تک آپ قصر کریں گے۔ (کبیری، ص: ۵۳۶، سہیل)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :68167
تاریخ اجراء :Aug 31, 2016