کیا ہم مختلف زبان (جیسے ہماری مادری زبان دہندی ) میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟

سوال کا متن:

کیا ہم مختلف زبان (جیسے ہماری مادری زبان دہندی ) میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟اور کیا فرض نماز کے سجدے میں کوئی دعا پڑھنے کی اجازت ہے؟یا صرف ہمیں تسبیحات پڑھنی چاہئے ؟شکریہ

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1142-1125/H=11/1437
(۱) ہندی (یا دوسری کسی زبان میں علاوہ عربی کے) میں نماز پڑھنا درست نہیں اگر پڑھ لی تو نماز نہ ہوگی۔
(۲) فرض نماز کے سجدہ میں امام صرف تسبیح (سبحان ربی الاعلیٰ ) پر اکتفا کرے، البتہ منفرد اور اسی طرح نوافل پڑھنے والا دعاء ماثورہ میں سے کوئی پڑھے اور سبحان ربی الاعلیٰ کے بعد پڑھے تو کچھ حرج نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :68109
تاریخ اجراء :Aug 14, 2016