سفر وغيره مي، قبلہ کی طرف رخ کرکے نماز پڑھنا مشکل ہو تو کیا کیا جانا چاہئے؟

سوال کا متن:

جہاز سے سفر کے دوران اگر نماز کا وقت آجا ئے اور بیٹھ کر یا کھڑے ہو کر قبلہ کی طرف رخ کرکے نماز پڑھنا ناممکن ہو یا مشکل ہو تو کیا کیا جانا چاہئے؟یہ جگہ کی تنگی وجہ سے ہوسکتاہے، یا سیٹ بیلٹ پہننے کی وجہ سے ، یا کچھ لوگ نماز پڑھ رہے ہوں اس لیے جگہ نہیں مل رہی ہے یا جگہ کے لیے لمبا انتظار کرنا پڑے ، یا جہاز کا عملہ اجازت نہ دے، یاکوئی قانونی مشکل در پیش ہو یا اس سے دوسروں کو پریشانی ہو؟ اور جب جہاز اترے گا تو نماز کا وقت ختم ہوچکا ہو گا۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1194-1247/L=11/1437
ایسی صورت میں انتظار کیا جائے اگر اخیر وقت تک موقع نہ ملے تو جس حالت میں ممکن ہو اسی حالت میں نماز پڑھ لی جائے اور بعد میں قضاء کی جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :67306
تاریخ اجراء :Aug 29, 2016