اگر فجر کی نماز قضاکرے تو کیا سنت بھی قضا پڑھی جائے؟

سوال کا متن:

(۱) اگر فجر کی نماز قضاکرے تو کیا سنت بھی قضا پڑھی جائے؟
(۲) فجر کے وقت قضا کب ادا کرنا بہترہے؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 893-849/SN=9/1437
 
(۱) اگر اتفاقاً کسی کی فجر کی نماز فوت ہوگئی تو اسے چاہئے کہ طلوع آفتاب کے بعد زوال سے پہلے پہلے اس کی قضا ضرور کرلے، زوال سے پہلے قضا کی صورت میں سنتِ فجر کی بھی قضا کرے گا، اگر کسی وجہ سے زوال سے پہلے قضا نہ کر سکا تو ایسی صورت میں جب بھی قضا کرے فرض کی دوگانہ کی قضاء کرے، سنت کی قضا بعد میں مشروع نہیں ہے۔ ولا یقضیہا إلا بطریق التبعیة لقضاء فرضہا قبل الزوال لابعدہ في الأصح ․․․ أي لایقضي سنة الفجر إلا إذا فاتت مع الفجر فیقضیہا تبعاً لقضائہا لو قبل الزوال الخ (درمختار مع الشامی ۲/ ۵۱۲، زکریا)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :66203
تاریخ اجراء :Jun 25, 2016