اگر کوئی شخص آئینے کے سامنے نماز پڑھے تو اس کا کیا حکم ہے؟

سوال کا متن:

اگر کوئی شخص آئینے کے سامنے نماز پڑھے تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 661-537/D=9/1437
مکروہ ہے اس سے مصلی کی توجہ بٹے گی اور خشوع میں فرق پڑے گا۔ جیسا کہ فقہاء کرام نے قبلہ کی دیوار پر نقش و نگار بنانے کو مکروہ لکھا ہے کہ اس سے مصلی کے خشوع میں فرق پڑے گا۔ ولاباس بنقشہ خلا محرابہ فانہ یکرہ لانہ یلہی المصلی۔ ص: ۴۳۰/ج۲ شامی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :66904
تاریخ اجراء :Jun 11, 2016