امام پیسہ لے کر عورتوں کو لڑکے پیدا کرنے کی دوائیاں دیتا ہے

سوال کا متن:

مسجد میں حافظ پیسہ لے کر عورتوں کو لڑکے پیدا کرنے کی دوائیاں دیتا ہے اور کالی ماں کی مورتی دکھلاکر ہندو کی عورتوں کو بولتا ہے کہ تمھارا ہمارا تو ایک ہی مذہب ہے جس کی وجہ سے کچھ لوگ حافظ کے خلاف ہوگئے ہیں۔ براہ کرم اس کا حل بتائیں۔

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 630-516/D=9/1437
(۱) حافظ صاحب اگر حکیم ہیں تودوا دینے میں حرج نہیں، لیکن مسجد میں ایسا پیشہ اختیار کرنا مناسب نہیں اور عورتوں کا مسجد میں آنا جانا رکھنا آداب مسجد کے خلاف اور کبھی فتنہ کا باعث ہے اس لئے اسے بند کرنا چاہئے۔
(۲) کالی مورتی دکھلانا اور مذہب کے ایک ہونے کی بات کرنا غلط ہے۔ اگر واقعی حافظ نے ایسا کیا ہے تو اسے پابند کیا جائے کہ اس طرح کی حرکت بند کرے، ورنہ اسے ہٹاکر کسی دوسرے شخص کو جو نیک و صالح ہو امام بنایا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :66903
تاریخ اجراء :Jun 11, 2016