فلائٹ کی کمپنیوں کے شیئرز خریدنا

سوال کا متن:

میں شیئر مارکیٹ میں شیئر ز خریدتاہوں دیوبندی کی ہدایت پہ یعنی میں شیئرز خرید کے اس وقت نہیں بیچتا جب تکہ وہ میرے نام پہ نہیں ہوجاتے اور میں سودی کمپنیوں کے شیئرز نہیں خریدتا بینک کے بھی نہیں، کیا میں فلائٹ کی کمپنیوں کے شیئرز خریدوں مجھے اس بارے میں پتا نہیں ہے کہ وہ بینک سے سود لیتے ہیں یا بینک سے قرض لیتے ہیں تو کیا میں شیئرز خرید سکتاہوں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:308-277/SD=4/1440
کسی کمپنی کے شیرز خریدنے کے جواز کی جو بنیادی شرطیں ہیں،آپ فلائٹ کی مذکورہ کمپنیوں کے بارے میں ماہرین سے تحقیق کرلیں کہ ان میں وہ شرطیں ملحوظ رہ پائیں گی یا نہیں؟ یعنی: کمپنی عملی طور پر کاروبار کررہی ہو، کمپنی کے پاس منجمد اثاثے بھی ہوں ،محض نقدی شکل میں روپئے نہ ہوں،شیرز خریدنے کا مقصدمحض نفع نقصان برابر کرکے نفع کمانا مقصود نہ ہواور کمپنی حرام کاروبار میں ملوث نہ ہو،اگر اطمینان ہوجائے ، تو آپ شیئرز خرید سکتے ہیں اور اگر تحقیقات حاصل نہ ہوسکیں، تو احتیاط کرنا ہی بہتر ہے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :167064
تاریخ اجراء :Dec 27, 2018