مزارعت میں بیج كس كے ذمہ ہے؟

سوال کا متن:

اگر زمین سے حاصل ہونے والی آمدنی مالک زمین اور کسان کے درمیان نصف نصف ہو تو زمین کو جو بیج دیا جائے گا وہ کس پر لازم ہوگا مالک زمین پر یہ کسان پر؟یہ پھر دونوں پر نصف کے حساب سے ہوگاکہ آدھا بیج مالک زمین پر اور آدھا کسان پر؟ واضح جواب عنایت فرمائیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:185-211/sd=3/1440
 مزارعت میں بیج کی ذمہ داری مالک زمین اورکسان دونوں میں سے کوئی بھی لے سکتا ہے ، عقد کے وقت بس تعیین شرط ہے کہ بیج کس کے ذمہ ہوگا اور کونسا ہوگا اور اگر مالک زمین اور کسان دونوں نے نصف نصف بیچ اپنے ذمہ لیا، تو اس کی بہت سی صورتیں نکلتی ہیں اور اس کے احکام میں بھی لمبی تفصیل ہے، اس لیے بہتر یہ ہے کہ بیج یا تو مالک زمین اپنے ذمہ لے لے یا کسان اپنے ذمہ لے لے ، بیج میں اشتراک نہ کیا جائے ۔
قال المرغینانی : الرابع : بیان من علیہ البذر قطعا للمنازعة و اعلاما للمعقود علیہ، وھو منافع الأرض أو منافع العامل ۔ ( ہدایة )
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :166425
تاریخ اجراء :Nov 28, 2018