حال میں میں نے ایک بروکرج (دلال) فرم کے ذریعہ سے شیئر ٹریڈنگ کا کاروبار شروع کیا ہے ۔ لیکن تمام ٹریڈنگ (خریدو فروخت) میرے ذریعہ براہ راست کی جاتی ہیں۔ مجھ کو دلال کو ان کا سوفٹ ویئر استعمال کرنے کی فیس اور ممبر شپ فیس دینی

سوال کا متن:

حال
میں میں نے ایک بروکرج (دلال) فرم کے ذریعہ سے شیئر ٹریڈنگ کا کاروبار شروع کیا ہے
۔ لیکن تمام ٹریڈنگ (خریدو فروخت) میرے ذریعہ براہ راست کی جاتی ہیں۔ مجھ کو دلال
کو ان کا سوفٹ ویئر استعمال کرنے کی فیس اور ممبر شپ فیس دینی پڑتی ہے۔ دلال کی فیس
ہر تجارت پر پانچ فیصد ہے اور ممبر شپ کی فیس چار سو روپیہ سالانہ ہے۔ میں ڈلیوری
پر شیئر کی خرید و فروخت کرتا ہوں (کوئی اوپشن اور فارورڈ ٹریڈنگ یا انٹراڈے نہیں
ہے) اور میں شیئر کو اپنے اکاؤنٹ میں اس وقت تک رکھتا ہوں یہاں تک کہ اس کی قیمت
بڑھ جاتی ہے۔ میرا ہولڈنگ پیریڈکبھی ایک ہفتہ سے مہینوں تک بدل جاتا ہے یہ زیادہ یعنی
چھ ماہ یا ایک سال بھی ہوسکتاہے۔ میں فائنانشیل، شراب کشید کرنے والی کمپنیوں کے شیئر
کی تجارت نہیں کرتاہوں جو کہ ممنوع ہے جیسا کہ آپ کے سابقہ فتوی میں موجود ہے۔ میں
اپنی تجارت کے بارے میں جاننا چاہتاہوں کہ میری تجارت درست ہے؟


جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د):1788=1441-10/1430
 
مذکورہ
تفصیل کی روشنی میں آپ کی تجارت درست ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :15994
تاریخ اجراء :حال میں میں نے ای