اگر نماز کی قضا پڑھنا واجب ہے تو اس کا ذکر کہیں حدیث یا کسی روایت یا قرآن کی آیت میں ہے؟

سوال کا متن:

میرا سوال یہ ہے کہ اگر نماز کی قضا پڑھنا واجب ہے تو اس کا ذکر کہیں حدیث یا کسی روایت یا قرآن کی آیت میں ہے؟ کیوں کہ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ نمازوں کی قضا واجب نہیں ہے بس توبہ استغفار سے معاف ہوجاتے ہیں ، اور فدیہ کا حکم کا حوالہ ہمیں کسی حدیث سے میں مل سکتاہے؟

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 894-890/B=9/1436-U
غزوہٴ خندق کے موقعہ پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اور صحابہٴ کرام کی پانچ نمازیں قضا ہوگئیں تھیں تو آپ نے ان پانچوں نمازوں کو صحابہٴ کو لے کر قضا کیا تھا، یہ حدیث خود دلیل ہے کہ نماز کا قضا کرنا ضروری ہے، محض توبہ واستغفار کافی نہیں ہے اور فدیہ سے آپ کی کیا مراد ہے اسے واضح فرمائیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :59443
تاریخ اجراء :Jun 29, 2015