1. دار الافتاء دار العلوم دیوبند
  2. معاملات
  3. سود و انشورنس

پاک قطر فیملی تکافل

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام، میں ایک ادارے میں نوکری کرتا ہوں، اُس ادارے نے میرا پاک قطر فیملی تکافل میں اندراج کیا ہے ، کیا میں اُس کو استعمال کرسکتا ہوں؟

جواب

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 889-746/B=09/1440
غالباً فیملی تکافل سے زندگی کا بیمہ کرانا مراد ہے۔ اگر یہی بات ہے تو شریعت اسلام میں لائف انشورنس کرانے کی اجازت نہیں ہے۔ اس میں جس قدر زائد ملے گی اس کا استعمال کرنا جائز نہ ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند


ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :170237
تاریخ اجراء :May 13, 2019

PDF ڈاؤن لوڈ