قسطوں پر گاڑی كی خریداری

سوال کا متن:

سی ایس ڈی سٹور سے قسطوں پر گاڑی لی ہے۔معائدہ میں یہ شرط ہے کہ قسط لیٹ ہونے کی صورت میں اضافی رقم لیجانے گی۔میں نے اس نیت سے لی ہے کہ قسط وقت پر ادا کرونگا اور لیٹ فیس سے بچنے کی کوشش کرونگا۔چونکہ معائدہ کرنا مجبوری ہے۔اور گناہ جب تک کیا نہ جاے اس پر عذاب نہیں۔۔شرعی لحاظ سے رہنمائی فرمائیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 733-632 /L=07/1440
اگر آپ کو ہر قسط کو اس کے وقت پر ادا کرنے کا یقین یا ظن غالب ہے اور آپ قسط کی رقم کو وقت پر ادا کردیتے ہیں تو محض معاہدہ کی وجہ سے آپ پر گناہ نہ ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :169137
تاریخ اجراء :Mar 17, 2019