بینک کا گارنٹی لیٹر دے کر اس پر معاوضہ لینے کا حکم

سوال کا متن:

بینک گارنٹی کی شرعی حثیت کیا ہے ؟ بینک کسی کمپنی کو ایک کاغذ بنا کر کسی کمپنی کو دیتا ہے ؟جس کے بینک خرچہ کے نام پر پیسے لیتا ہے ۔اور٪ 20 پیشگی لیتا ہے بینک کمپنی کو کہتا ہے کہ اس کو اتنے دن کے بعد مال کے پیسوں کی ادائیگی کر دے گا کمپنی اب اس بندے کو جس ریٹ پر نقد دے رہی ہے اس سے 20 روپے زیادہ لے گی۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:802-667/N=9/1440
شریعت میں کفالہ، یعنی: کسی کے متعلق کوئی ضمانت وگارنٹی لینا خالص عقد تبرع ہے، اس پر کسی طرح کا معاوضہ لینا جائز نہیں؛ اس لیے بینک گارنٹی لیٹر دے کر اس پر فیس وغیرہ کے نام سے جو معاوضہ لیتا ہے، وہ شرعاً درست نہیں (فتاوی عثمانی، ۳: ۲۸۸)، اس سے جہاں تک ہوسکے، بچنا ضروری ہے۔
لعدم صحة الاستئجار علی الکفالة؛ إذ ھي تملیک نفع بعوض، والکفالة ضم ذمة إلی ذمة الخ ( الفتاوی الخیریة، ۲: ۱۳۸، ط:مصر)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :171394
تاریخ اجراء :May 19, 2019