غسل کے تین فرائض پورے کرنے کے بعد کیا نماز پڑھنے کے لیے وضو کرنا ضروری ہے یا وضو کی ضرورت نہیں ہے، کیوں کہ غسل کرلیا ہے؟ (۲)کیا اپنے پورے کپڑے اتار کر غسل کرنے سے غسل ہو جاتاہے؟ غسل کرنے کے بعد وضو کرنا ضروری ہے یا نہیں اگ

سوال کا متن:

غسل
کے تین فرائض پورے کرنے کے بعد کیا نماز پڑھنے کے لیے وضو کرنا ضروری ہے یا وضو کی
ضرورت نہیں ہے، کیوں کہ غسل کرلیا ہے؟ (۲)کیا اپنے پورے کپڑے اتار کر غسل
کرنے سے غسل ہو جاتاہے؟ غسل کرنے کے بعد وضو کرنا ضروری ہے یا نہیں اگر اپنے پورے
کپڑے اتار کر غسل کیا ہو تو ؟ (۳)اگر
کسی عورت کو سر کے بال ٹوٹنے کا مسئلہ ہے تو کیا وہ پاک ہونے کے لیے اپنے بالوں کو
چھوڑ کر نہا سکتی ہے؟ کیا اس کا سر دھونا بھی ضروری ہے؟


جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م):1670=1670-11/1430
 
( ۱) وضو ضروری نہیں۔ ( ۲) پورے کپڑے اتارکر بھی
غسل ہوجاتا ہے اور اس صورت میں بھی غسل کے بعد وضو ضروری نہیں، لیکن اگر لوگوں کے
سامنے غسل کررہا ہے تو ستر کو چھپانا لازم ہے، ستر کا حصہ دوسروں کے سامنے کھولنا
جائز نہیں۔ ( ۳) سر
دھونا اور جبڑوں میں پانی پہنچانا ضروری ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :17486