ہمیشہ باوضو رہنے کے كیا فضائل ہیں؟

سوال کا متن:

حضرت مجھے ہر وقت باوضو رہنے کے تفصیلاً فضائل سے آگاہ کریں ۔ تا کہ میرے اندر ہر وقت باوضو رہنے کا شوق مزید پختہ ہو ۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 909-756/B=09/1440
ہر وقت اسے اجرو ثواب ملتا رہتا ہے شیطانی وسوسوں سے محفوظ رہتا ہے، یعنی ہر قسم کے گناہوں سے محفوظ رہتا ہے، بہت بہتر عمل ہے مگر یہ بات بھی سامنے رکھنی چاہئے کہ زبردستی وضو کو باقی رکھنا اور ریاحوں کوخارج نہ ہونے دینا، یہ عمل صحت کو برباد کر دیتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :170374
تاریخ اجراء :May 13, 2019