1. دار الافتاء دار العلوم دیوبند
  2. معاشرت
  3. اخلاق و آداب

جوائنٹ ٹوائیلٹ میں جاتے وقت دعا كب پڑھیں؟ اسی طرح اس میں وضو كرتے وقت دعا پڑھنے كا كیا مسئلہ ہے؟

سوال

میرا سوال آپ سے یہ ہے کہ آجکل نئے قسم کے جوائنٹ ٹوائیلیٹ اور باتھ روم آگئے ہیں تو ان میں وضو کرنے اور ٹوائلیٹ جانے کی دعا کس جگہ پر پڑھیں؟ جزاک اللہ

جواب

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:740-668/sn=8/1440
ٹوائلٹ جانے کی دعا تو اندر داخل ہونے سے پہلے دروازے پر پڑھ لیا کریں، رہی وضو کی دعائیں تو ٹوائلٹ کا جو حصہ وضو غسل کے لئے مختص ہوتاہے وہ اگر الگ اور ممتاز ہو نیز وہاں نجاست اور بدبو وغیرہ بالکل نہ ہو تو وہاں پر دورانِ وضو دعائیں پڑھ سکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند


ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :169738
تاریخ اجراء :May 2, 2019

فتوی پرنٹ