سوال
میرے اندر ایک عادت ہے کہ میں اپنے ہاتھوں کے ناخن کو دانتوں سے کاٹ دیتا ہوں اور آج ایک شخص نے کہا کہ ایسا کرنے سے گناہ ملتا ہے ۔ آپ میری رہنمائی فرمائیں نوازش ہوگی۔جواب
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:178-104/sd=2/1440
دانتوں سے ناخن کاٹنا مکروہ ہے ۔ قال ابن عابدین :(قَوْلُہُ وَیُسْتَحَبُّ قَلْمُ أَظَافِیرِہِ) وَقَلْمُہَا بِالْأَسْنَانِ مَکْرُوہٌ یُورِثُ الْبَرَص۔( رد المحتار: ۴۰۵/۶، کتاب الحظر والاباحة، فصل فی البیع ) ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند