کیا کھانا کھاتے وقت سلام کرسکتے ہیں؟

سوال کا متن:

مفتی صاحب! کیا کھانا کھاتے وقت سلام کرسکتے ہیں؟
براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں مدلل جواب دیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 44-43/M=1/1440
چند مواقع ایسے ہیں جن میں فقہاء نے سلام کو مکروہ لکھا ہے ان میں سے ایک یہ ہے کہ آدمی کھانے کے عمل میں مشغول ہو یعنی لقمہ منہ میں ہو اس وقت سلام نہیں کرنا چاہئے اور اگر کوئی سلام کرے تو جواب دینا واجب نہیں، ہاں اگر لقمہ منہ میں نہ ہو تو سلام کیا جا سکتا ہے۔ ہکذا فی رد المحتار وغیرہا من الفتاوی ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :165419
تاریخ اجراء :Oct 3, 2018