سوال
کیا اپنی تین سالہ بچی کے سامنے بیوی سے بوس و کنار اور چھیڑ چھاڑ کی جاسکتی ہے ؟ ہم ڈاکٹرز ہاسٹل کے ایک کمرے میں رہتے ہیں اور اس کو باہر بھی نہیں بھیج سکتے ۔جواب
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1498-1344/H=1/1440
بچی کے سامنے ہرگز ایسا نہ کریں کیونکہ بچی پر اس کے برے اثرات پڑنے کا سخت اندیشہ ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند