اگر کوئی شخص صبح کو وضو کرتا ہے اور اس کے بعد موزہ پہنتا ہے (جو کہ سوت یا نائلون کا بنا ہوا ہے) تو کیا وہ پورے دن ان موزوں پر مسح کرسکتاہے؟ برائے کرم مشورہ عنایت فرماویں۔

سوال کا متن:

اگر کوئی شخص صبح کو وضو کرتا ہے اور اس کے
بعد موزہ پہنتا ہے (جو کہ سوت یا نائلون کا بنا ہوا ہے) تو کیا وہ پورے دن ان
موزوں پر مسح کرسکتاہے؟ برائے کرم مشورہ عنایت فرماویں۔


جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1054=894/د
 
سوت یا نائلون کے موزوں پر مسح کرنا جائز
نہیں ہے، مسح کے لیے ایسے موزے ہوں جو (الف) چمڑے کے بنے ہوں۔ (ب) ٹخنوں کو چھپالیں
اور (ج) خود سے پیر پر ٹکے رہیں، چلنے میں اتریں نہ، جنھیں خفین کہتے ہیں۔ یا پھر
اس قدر موٹے کپڑے زِین وغیرہ کے بنے ہوں جن میں پانی چھنے نہ، ایسے موزوں پر مسح
کرنا جائز ہوتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :13448
تاریخ اجراء :اگر کوئی شخص صبح ª