اگر شوہر بیوی کے ساتھ قربت میں رہے یہاں تک کی ان دنوں کے درمیان لباس بھی نہ ہو لیکن انھوں نے جماع نہ کیا ہو تو کیا اس پر غسل واجب ہوگا؟ اور کیا شوہر بیوی کے ساتھ حیض کے دوران قربت حاصل کرسکتاہے؟ دعاؤں میں یاد رکھیں۔

سوال کا متن:

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 228=227/م
 
( ۱) ایسی صورت میں غسل واجب نہیں۔
( ۲) حالت حیض میں جماع حرام ہے، اور اس دوران عورت کے ناف سے گھٹنے تک حصے کو بلاحائل ہاتھ وغیرہ بھی نہ لگانا چاہیے، اس کے علاوہ استمتاع درست ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :10969
تاریخ اجراء :Feb 19, 2009