مسجد میں جو پانی کا حوض ہوتاہے جس میں وضو کرتے ہیں اس حوض کی لمبائی ، چوڑائی اور گہرائی کتنی ہونی چاہیے، فٹ کے حساب سے بتائیں؟ (۲) اگر چھوٹا حوض ہو تو اس میں وضو کرنا کیسا ہے؟ کیوں کہ مسجد کے حوض میں چھوٹے بچوں اور بڑے لوگ

سوال کا متن:

مسجد میں جو پانی کا حوض ہوتاہے جس میں وضو کرتے ہیں اس حوض کی لمبائی ، چوڑائی اور گہرائی کتنی ہونی چاہیے، فٹ کے حساب سے بتائیں؟ (۲) اگر چھوٹا حوض ہو تو اس میں وضو کرنا کیسا ہے؟ کیوں کہ مسجد کے حوض میں چھوٹے بچوں اور بڑے لوگوں کے بھی گندا ہاتھ ڈالنے کا اندیشہ رہتا ہے اور اس میں ذرا بھی نجاست گر گئی تو پورا پانی ناپاک ہوجائے گا؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 201=194/ د
 
( ۱) حوض کی لمبائی اورچوڑائی پندرہ فٹ ہونا چاہیے، مجموعی رقبہ کل ملاکر 255 اسکوائر فٹ ہوگا اور گہرائی اتنی ہو کہ اگر چلو سے پانی لیا جائے تو زمین نظر نہ آئے۔
( ۲) جب تک گندا یعنی نجس ہاتھ ڈالنے کا یقین نہ ہو اس سے وضو کرنے میں کوئی حرج نہیں، البتہ چھوٹے حوض سے وضو کرنے میں احتیاط کرنا چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :10737
تاریخ اجراء :مسجد میں جو پانی ª