میں ایک سوفٹ ویئر کمپنی میں کام کرتاہوں، وہاں وضو کرنے کی کوئی سہولت نہیں ہے۔ میں وضو کاکچھ حصہ واش بیسن (ہاتھ منہ دھونے کا طشت) میں کرتا ہوں اور اس کے بعد ریسٹ روم میں جاتاہوں اور وہاں پاؤں دھوتاہوں۔پہلے ایک موزہ اتار کرا

سوال کا متن:

میں ایک سوفٹ ویئر کمپنی میں کام کرتاہوں، وہاں وضو کرنے کی کوئی سہولت نہیں ہے۔ میں وضو کاکچھ حصہ واش بیسن (ہاتھ منہ دھونے کا طشت) میں کرتا ہوں اور اس کے بعد ریسٹ روم میں جاتاہوں اور وہاں پاؤں دھوتاہوں۔پہلے ایک موزہ اتار کرایک پاؤں دھوتا ہوں اور ریسٹ روم میں پاؤں دھونے کی وجہ سے حفاظت اورصفائی کے پیش نظرپاؤں کو ٹیشوپیپر سے صاف کرتا ہوں۔ اوراس کے بعد دوسرا پاؤں دھوتا ہوں اور اس کوٹیشو پیپر سے صاف کرتا ہوں اورپھر اس کو پہنتاہوں۔ کچھ دوسرے دوست اس پریشانی کی وجہ سے نائلون کے موزوں پر مسح کیا کرتے ہیں۔ کیا اس کی اجازت ہے؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1626=1347/ل
 
آپ کا عمل درست ہے، آپ کے دوسرے دوست جو نائلون کے موزوں پر مسح کرتے ہیں ان کا وضو جائز نہیں ہوتا اور نہ ہی ان کی نماز درست ہوتی ہے، فقہی مقالات میں مفتی تقی صاحب عثمانی زید مجدہم نے اس موضوع پر ایک تفصیلی مقالہ لکھا ہے، اس کو ملاحظہ کیا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :9339
تاریخ اجراء :Dec 23, 2008