کیا شوہر کی بہن کا ان سے ان کی بیوی کے حیض کے متعلق پوچھنا جائز ہے؟کیا والدہ اور بہن سے ایسی موضوع پر گفتگو کرنا جائز ہے؟

سوال کا متن:

میری ساس اور نند میرے شوہر کے ساتھ بہت کھلی گفتگو کرلیتے ہیں ، حاملہ خواتین کے بارے میں والدہ اپنے بیٹے کو بتادیتی ہیں، اسی طرح میرے حمل اور آنے والے بچے کے بارے میں میرے شوہر خود جا کے اپنی والدہ اور بہنوں سے بات کرتے ہیں اور وہ بھی ان سے پوچھتی ہیں ، حتی کہ میرے حیض کے بارے میں بھی وہ اپنی امی یا بہنوں سے بات کرلیتے ہیں، مجھے ان کا خواتین سے اس قسم گفتگو کرنا عجیب اور برا لگتاہے، جب کہ ان رشتوں میں تو حیا اور پردہ زیادہ آتاہے، کیا شوہر کی بہن کا ان سے ان کی بیوی کے حیض کے متعلق پوچھنا جائز ہے؟کیا والدہ اور بہن سے ایسی موضوع پر گفتگو کرنا جائز ہے؟ کیا اپنی بیوی سے متعلق ایسی بات گھر والوں سے کرنا جائز ہے؟میرے شوہر ، ان کی امی، ابو ، بہن بھائی میری ولادت اور حمل کی بات کرلیتے ہیں جس پہ مجھے شرم اور ناگواری محسوس ہوتی ہے، کیوں کہ خواتین یہ سب باتیں کس وجہ سے کرسکتی ہیں؟ براہ کرم،اس پر روشنی ڈالیں

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 363-363/M=3/1435-U
اپنی ماں، بہن سے اپنی بیوی کے متعلق ایسی گفتگو جو سوال میں مذکور ہے مناسب نہیں، اگر بغرض علاج وغیرہ بتانے کی ضرورت ہو تو بتانے میں مضائقہ نہیں، لیکن بلا ضرورت اس طرح کی پردے والی بات کو عام گفتگو کے طور پر کرنا اور بلاوجہ ماں بہن کا پوچھنا نامناسب ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :50254
تاریخ اجراء :Jan 22, 2014