میں جب استنجا کرنے کو جاتا ہوں تو نوے فیصد امید ہوتی ہے کہ ناپاک ہوگیا ہوں، ایسے میں نمازکیسے ادا کروں؟ (۱) نماز کے لیے مسجد میں کیسے جاؤں؟ (۲) اگر بہت زیادہ کوشش بھی کروں تو دس پندرہ منٹ بعد بھی قطرہ آجاتا ہے۔ (۳) گھر میں

سوال کا متن:

میں جب استنجا کرنے کو جاتا ہوں تو نوے فیصد امید ہوتی ہے کہ ناپاک ہوگیا ہوں، ایسے میں نمازکیسے ادا کروں؟ (۱) نماز کے لیے مسجد میں کیسے جاؤں؟ (۲) اگر بہت زیادہ کوشش بھی کروں تو دس پندرہ منٹ بعد بھی قطرہ آجاتا ہے۔ (۳) گھر میں رہتا ہوں تو پوری کوشش کرتا ہوں لیکن گھر کے باہر رہوں تو ویسے ہی پڑھ سکتا ہوں،یا نماز قضا کردوں؟ (۴)اکثر نماز اسی وجہ سے قضا ہوتی ہے۔ کتنی بار کپڑا بدلتا رہوں پریشان ہوجاتا ہوں۔ رہنمائی کریں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 2008=1618/ھ
 
ایک لنگی یا پائجامہ پاک نماز کے لیے مختص رکھیں، اور استنجاء وغیرہ سے اتنی دیر پہلے فراغت حاصل کرلیں کہ نماز ادا کرلیں، نماز کے بعد پائجامہ یا لنگی بدل لیا کریں، اور اس میں قطرہ بھی آجائے تو مضائقہ نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :8453
تاریخ اجراء :میں جب استنجا کرن