مجھے کافی غیر مسلم لوگوں سے ملنا پڑتا ہے۔ کیا ان کو نمستے، یا پڑنام یا ست شری اکال کہنا صحیح ہے؟

سوال کا متن:

مجھے کافی غیر مسلم لوگوں سے ملنا پڑتا ہے۔ کیا ان کو نمستے، یا پڑنام یا ست شری اکال کہنا صحیح ہے؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1231=1231/م
 
مذکورہ کلمات غیرمسلموں کے یہاں مذہبی شعار کے طور پر استعمال ہوتے ہیں، اس لیے مسلمان کے لیے ان کا استعمال ممنوع ہے، لقولہ علیہ السلام: من تشبہ بقوم فھو منہم۔ ان کلمات کے بجائے آداب عرض کہہ لینے کی گنجائش ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :9283
تاریخ اجراء :Dec 2, 2008