کیا شوہر بیوی اس طور پر نماز با جماعت ادا کر سکتے ہیں کہ شوہر امام ہو اور بیوی مقتدی ہو؟

سوال کا متن:

کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کیا شوہر بیوی اس طور پر نماز با جماعت ادا کر سکتے ہیں کہ شوہر امام ہو اور بیوی مقتدی ہو براہ کرم رہبری فرمائیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 950-831/M=09/1440
جی ہاں شوہر بیوی باجماعت نماز ادا کرسکتے ہیں، اس طرح کہ بیوی پیچھے کھڑی ہوگی، شوہر کے برابر کھڑی نہ ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :170977
تاریخ اجراء :Jun 25, 2019