صحیح پرورش كی غرض سے اگلے بچے كی پیدائش میں عارضی وقفہ اختیار کرنا

سوال کا متن:

میرا ایک بیٹا پیدا ہوا اس کے بعد بچے کی مدت رضاعت پوری کرنے اور بچے کی صحیح پرورش کرنے کی غرض سے عارضی وقفہ اختیار کیا، اب میری بیوی کو ہر مہینہ 3 دن سے کم خون آتا ہے کبھی کبھی صرف ایک بار ہلکا سا داغ ہوتا ہے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ یہ وقفہ کی دوائی کی وجہ سے ہے ، میرا سوال یہ ہے کہ
(۱) اس صورت میں وقفہ کرنا جائز ہے
(۲) ہر مہینے 3 دن سے کم خون آنے کا کیا حکم ہے
(۳) اور دوران صحبت بچہ جاگ گیا اور دودھ پیتے ہوئے سوگیا اسی حالت میں مباشرت کی کہ بچہ دودھ پی رہا ہے تو اس کا کیا حکم ہے ؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:825-707/sd=8/1440 
(۱)بچے کی مدت رضاعت پوری کرنے نیز اس کی مناسب پرورش کے مقصد سے عارضی وقفہ اختیار کرنے کی گنجائش ہے؛ البتہ اس کے لئے کوئی ایسا طریقہ اختیار کرنا جو بیوی کی صحت کے لئے مضر ہوسکتا ہو مناسب نہیں۔
(ویعزل عن الحرة) وکذا المکاتبة نہر بحثا (بإذنہا) لکن فی الخانیة أنہ یباح فی زماننا لفسادہ قال الکمال: فلیعتبر عذرا مسقطا لإذنہا إلخ(الدرالمختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 4/335،ط: زکریا)
(۲) ہر مہینہ جو خون آتا ہے اور تین دن سے کم آتا ہے شرعایہ حیض کا خون نہیں ہے؛ بلکہ استحاضہ ہے، اس خون کی وجہ سے نماز معاف نہیں ہوتی، استحاضہ کے مسائل بہشتی زیور میں بالتفصیل موجود ہیں، اس کی مراجعت کرکے اس کے مطابق عمل کریں۔
(۳) اس کی گنجائش ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :170078
تاریخ اجراء :May 9, 2019