نماز تراویح میں سجدہ تلاوت کا اعلان کرنا کیسا ہے ؟

سوال کا متن:

نماز تراویح میں سجدہ تلاوت کا اعلان کرنا کیسا ہے کہ فلاں رکعت میں سجدہ ہوگا؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1155-982/L=10/1440
نماز تراویح میں سجدہ کے اعلان کا ثبوت نہیں؛ اس لئے اس کو ضروری سمجھنا اور پابندی سے اعلان کرناغلط ہے؛البتہ اگر مجمع کثیر ہو اور مغالطہ کا قوی احتمال ہو کہ لوگ بجائے سجدہ کے رکوع میں چلے جائیں گے، تو ایسے موقع پرنمازیوں کی آسانی کے لئے اعلان کردینے میں مضائقہ نہیں ،بشرطیکہ اس کو ضروری اور لازم نہ سمجھا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :171493
تاریخ اجراء :Jul 7, 2019