دوران نماز عضو تناسل میں تناؤ آنے سے كیا نماز فاسد ہوجاتی ہے؟

سوال کا متن:

میرا یہ سوال ہے کہ اگر نماز کے دوران انسان کے عضو تناسل میں تناؤ آ جاہے تو کیا اس سے نماز ٹوٹ جاتی ہے یا نہیں ؟ اس کے علاوہ اگر کوئی برا خیال آ جائے تو اس سی بھی ٹوٹ جاتی ہے ؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:904-735/sn=9/1440
دوران نماز اگر عضو تناسل میں صرف تناؤ پیدا ہوجائے یا دل میں برا خیال آجائے تو اس سے نماز فاسد نہیں ہوتی ؛لیکن کوشش یہ ہونی چاہئے کہ نماز میں اس کی نوبت نہ آئے،اگر قیام وقعود وغیرہ کی سنن ومستحبات کی رعایت کی جائے تو ان شاء اللہ اس طرح کی نوبت نہ آئے گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :170333
تاریخ اجراء :May 17, 2019