جس كی ركعت چھوٹ جائے كیا وہ امام كے ساتھ قعدہٴ اخیرہ میں التحیات كے بعد درود وغیرہ پڑھ سكتا ہے؟

سوال کا متن:

کیا جماعت میں نماز کی آخری رکعت میں التحیات کے بعد درود اور دعا نہیں پڑھنا ہے؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 590-525/M=06/1440
اگر آپ جماعت کی نماز میں ابتداء سے شامل ہیں یعنی آپ کی کوئی رکعت فوت نہیں ہوئی ہے تو آخری رکعت میں التحیات کے بعد درود اور دعا بھی پڑھیں گے اور اگر آپ مسبوق ہیں یعنی آپ کی رکعت چھوٹ گئی ہے تو امام کے قعدہ اخیرہ میں آپ صرف التحیات پڑھیں اس رفتار سے کہ امام کے سلام پھیرنے تک آپ کی التحیات مکمل ہو جائے اور اگر پہلے پوری ہو جائے تو خاموش رہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :168455
تاریخ اجراء :Feb 10, 2019