كیا اشراق کی نماز کے فوراً بعد چاشت کی نماز پڑھ سکتے ہیں؟

سوال کا متن:

اشراق کی نماز کے فوراً بعد کیا چاشت کی نماز پڑھ سکتے ہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 11-281/SN=04/1440
پڑھ سکتے ہیں؛ البتہ نماز چاشت کا افضل وقت دن کا ایک چوتھائی حصہ گزر جانے کے بعد ہے ۔ وندب أربع فصاعداً في الضّحی علی الصحیح من بعد الطلوع إلی الزوال، و وقتہا المختار بعد ربع النہار (درمختار مع الشامی: ۲/۴۶۵، ط: زکریا) نیز دیکھیں: بہشتی زیور (۲/۳۰، اختری، وغیرہ) ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :167359
تاریخ اجراء :Dec 29, 2018