کیا سونے چاندی کے علاوہ زیور پہننا منع ہے ؟ یا صرف انگوٹھی پہنا منع ہے؟

سوال کا متن:

کیا سونے چاندی کے علاوہ زیور پہننا منع ہے ؟ یا صرف انگوٹھی پہنا منع ہے؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 972-858/M=10/1440
مرد کے لئے کسی بھی قسم کا حلیہ (زیور) پہننا منع ہے چاہے سونے چاندی کا ہو یا دوسری دھات کا ہو، صرف چاندی کی انگوٹھی ایک مخصوص مقدار (ایک مثقال سے کم وزن) کی پہننے کی اجازت ہے، عورت کے لئے ہر قسم کا زیور پہننے کی اجازت ہے یعنی سونے چاندی کے علاوہ دوسری دھات کے زیور بھی پہن سکتی ہے؛ البتہ سونے چاندی کے علاوہ دوسری دھات کی انگوٹھی پہننا مرد و عورت دونوں کے لئے مکروہ ہے۔ ہٰکذا فی کتب الفتاویٰ ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :171054
تاریخ اجراء :Jul 2, 2019