حمل کے چار مہینے گزرنے کے بعد بیوی سے صحبت کرنے كا حكم؟

سوال کا متن:

مشہور ہے کہ حمل کے چار مہینے گزرنے کے بعد بیوی سے صحبت کرنا جائز نہیں کیونکہ جنین میں روح پڑ چکی ہوتی ہے ، اس کی کیا حقیقت ہے ؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 377-292/SN=04/1440
اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے، لوگوں کی بنائی ہوئی بات ہے، حمل پر چار مہینے گزر جانے کے بعد بھی بیوی کے ساتھ ہمبستری کرنا شرعاً بلا کسی کراہت کے جائز ہے؛ ہاں اگر ہمبستری بیوی یا حمل کے لیے نقصان دہ ہو تو اس سے احتیاط کرنی چاہئے۔ (دیکھیں: بہشتی زیور: ۹/۵۴، اختری، فتاوی محمودیہ: ۱۸/۶۳۳، ط: ڈابھیل) ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :167514
تاریخ اجراء :Dec 27, 2018