ایک دن ہلکا سا زرد رنگ آتا ہے اس کے بعد کچھ نہیں آتا ساتویں دن سے خون آنا شروع ہوتا ہے

سوال کا متن:

میری بیوی کو ایک دن ہلکا سا زرد رنگ آتا ہے اس کے بعد کچھ نہیں آتا ساتویں دن سے خون آنا شروع ہوتا ہے اور وہ 12 سے 13 دن تک رہتا ہے تو اب وہ نماز کب سے شروع کرے گی؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1439-1235/sd=1/1440
 اگر پہلے دن ہلکا سا خون آکر بند ہوجاتا ہے ، پھر چھ دن کے بعد ساتویں دن خون آنا شروع ہوتا ہے ، تو ایسی صورت میں پہلے دن کا خون حیض میں شمار نہیں ہوگا؛ اس لیے کہ حیض کی اقل مدت کم از کم تین دن ہے ؛ ہاں ساتویں دن سے بارہویں یا تیرہویں دن تک جو خون آتا ہے ، وہ حیض کا شمار ہوگا، لہذا اس مدت میں نماز نہیں پڑھی جائے گی، خون بند ہونے کے بعد غسل کرکے نماز شروع کی جائے گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :164647
تاریخ اجراء :Sep 20, 2018