سلام پھیرتے وقت غلطی ہوجائے تو كیا كرے؟

سوال کا متن:

میرے ساتھ ہر دن تقریبا" ۶-۷ مرتبہ نماز میں السلامُ علیکم و رحمتہ اللہ کی جگہ تقریبا" جب بھی نماز ادا کرتا ہوں تو السلامُ علیکم و رحمتہ اللہِ "و برکاتہ" بھی ادا ہوجاتا ہے اور نماز ختم ہونے کے ۱۰-۱۵ سیکنڈ بعد یاد آتا ہے کہ میں نے غلطی کی ہے ، کیا میری نماز اس طرح غلطی سے کہنے سے ادا ہو جاتی ہے یا وہ سب نمازوں کو دہرانا پڑے گا؟ از راہ کرم جلد جواب سے مطمئین فرمائیں. نوازش ہوگی۔ شکریہ..... ساتھ ہی ساتھ مولانا ہم سب کے لئے آپ سے برائے مہربانی خصوصی دعا کی درخواست ہے ۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 33-36 /D=2/1440
نماز کے سلام میں بھی بعض حدیث میں ”وبرکاتہ“ آیا ہے لہٰذا اگر کبھی ”وبرکاتہ“ بھی کہہ دیا گیا تو اس میں حرج نہیں نماز صحیح ہو جائے گی، جو نمازیں اس طرح پڑھی گئیں وہ ادا ہوگئیں، دہرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :165384
تاریخ اجراء :Oct 18, 2018