جس مسجد میں جماعت ہو چکی ہے اس میں کسی ایسے آدمی کی اقتداء میں نماز پڑھنا جو دوسری مسجد میں نماز پڑھا رہا ہے

سوال کا متن:

حضرت! ہمارے یہاں ایک جگہ دو مسجدیں بالکل پاس-پاس ہیں یہاں تک کہ ایک مسجد کی نماز و بیان کی آواز دوسری مسجد میں آتی ہے ان دو مسجدوں کے درمیان صرف ایک صحن ہے اور دونوں مسجدوں کی اوقات جماعت میں بھی 15 منٹ کا فرق رکھا گیا ہے ۔لیکن یہاں کبھی-کبھی یہ مسئلہ پیش آتا ہے کہ ایک مسجد میں جماعت کی نماز پوری ہونے کے بعد جب دوسری مسجد میں جماعت ہوتی ہے تو وہ کبھی کبھی اتنی بھر جاتی ہے کہ یہ پاس والی مسجد میں صفیں بننے لگتی ہے تو کیا اس طرح نماز پڑھنا جائز ہے ؟ اور نماز درست ہو جائیگی؟
واضح رہے کہ یہ دونوں شعاع مسجدوں ہی ہے ان میں کوئی عبادت گاہ نہیں ہے ۔ دونوں جگہ باقاعدہ امام بھی ہے اور دونوں جگہ جمعہ بھی ہوتی ہے ۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1090-862/B=10/1439
جی ہاں اس طرح نماز پڑھنا جائز اور درست ہے، سب کی نماز صحیح ہوجائے گی بشرطیکہ کوئی فصل مانعِ اقتدا نہ ہو، اگر راستہ وغیرہ کا کوئی فصل درمیان میں ہے تو دوسری مسجد والوں کی اقتداء صحیح نہ ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :162900
تاریخ اجراء :Jul 10, 2018