پاکی حاصل کرنے کے بعد روزہ رکھا پھر دن میں خون کا دھبہ دیکھا ؟

سوال کا متن:

عورت نے ماہواری سے پاکی حاصل کرنے کے بعد روزہ رکھا پھر دن میں خون کا دھبہ دیکھا ہے ، اس کا روزہ ہوا کہ نہیں؟ جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرما ئیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1118-1147/B= 11/1438
اگر دس دن کے اندر ایسا ہوا ہے تو عورت کا روزہ صحیح نہ ہوگا اور اگر دس دن پر ماہواری سے پاکی حاصل کی پھر اس کے بعد دھبہ نظر آیا تو وہ بیماری کا خون شمار ہوگا اور عورت کا روزہ صحیح ہوجائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :152915
تاریخ اجراء :Aug 10, 2017