عورت شوہر کی بات مانے یا استخارہ پر عمل کرے

سوال کا متن:

اگر ایک عورت نے کسی معاملے کے کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں استخارہ کیا، استخارہ میں وہ معاملہ کرنے کی اجازت آئی، لیکن شوہر کہتا ہے کہ وہ معاملہ نہ کرو۔ اب آیا شوہر کی بات مانی جائے یا نہیں؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 983-817/D=10/1438
استخارہ میں کام کرنے کی اجازت کس طرح سمجھی گئی جس طرح بھی سمجھی گئی ہو وہ محض ظنی چیز ہے، شوہر اگر کسی ناجائز یا گناہ کے کام کا مطالبہ نہیں کررہا ہے تو شوہر کی بات ماننا ضروری ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :152624
تاریخ اجراء :Jul 23, 2017