(۱) میں انشورنس پالیسی کے بارے میں جاننا چاہتاہوں، کیا درست ہے؟ براہ کرم، قرآن کی روشنی میں جواب دیں۔ (۲) اگر کوئی کمپنی پیش کش کرتی ہے کہ دس سال تک لیے کچھ متعین رقم دو، دس سال کے بعد یہ متعین رقم تمہیں واپس کردی جائے گی

سوال کا متن:

(۱) میں انشورنس پالیسی کے بارے میں جاننا چاہتاہوں، کیا درست ہے؟ براہ کرم، قرآن کی روشنی میں جواب دیں۔


(۲) اگر کوئی کمپنی پیش کش کرتی ہے کہ دس سال تک لیے کچھ متعین رقم دو، دس سال کے بعد یہ متعین رقم تمہیں واپس کردی جائے گی نیز ۵۵/سال کے بعد بطور پینشن تمہیں کچھ روپئے ملیں گے، ہمارے پوچھنے پر کہ اسلا می قانون کے مطابق اس میں نفع و نقصان ہوتاہے، اس کا جواب ہے کہ ہمیں یقین ہے اور ہمارا طویل تجربہ ہے کہ اس تجارت میں دھوکہ نہیں ہوتاہے، حادثاتی موت پر کمپنی پرویڈینٹ فنڈبھی دیتی ہے۔ برا ہ کرم، اس پرروشنی ڈالیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1305/ ب= 1174/ ب
 
(۱) انشورنس پالیسی میں سود اور قمار دونوں ہی پائے جاتے ہیں، اس لیے یہ پالیسی جائز نہیں۔
(۲) غالباً یہ رقم بطور قرض لیتے ہیں اس قرض سے جو نفع پنشن لینے کا حاصل ہوگا وہ جائز نہیں، وہ سود ہوگا: کل قرض جر نفعاً فھو ربوا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :1739
تاریخ اجراء :میں انشورنس پال