کرایہ پر گھر لینے کی کون کون سی شکلیں ہو سکتی ہیں؟

سوال کا متن:

کرایہ پر گھر لینے کی کون کون سی شکلیں ہو سکتی ہیں؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1085-937/L=10/1440
کرایہ کی بہتر صورت یہ ہے کہ مالک اور کرایہ دار کرایہ کا معاملہ کرنے سے پہلے بغیر کسی موٹی رقم لیے باہم ماہانہ کرایہ کا معاملہ طے کریں ،آج کل جو یہ رواج چل پڑا ہے کہ مالک مکان ایک موٹی رقم لے کر یا تو کرایہ بالکل ہی معاف کردیتا ہے یا معمولی برائے نام کرایہ لیتا ہے یہ قرض سے انتفاع کی شکل ہوتی ہے جو شرعاً جائز نہیں ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :170945
تاریخ اجراء :Jul 7, 2019