كاروبار میں رقم لگاكر فیصد لینا

سوال کا متن:

میں ایک شخص کو کاروبار کیلیے کچھ رقم دوں وہ کاروبار کرے چاہے مضاربہ اور اس سے کہوں کہ ہر ایک سال بعد مجھے رقم کا (5٪ یا 4٪ یا 10٪) دینا ہے اور اصل رقم جب لوں تو اس صورت میں آئیندہ منافع نہیں لوں گا۔ یہ کیسا ہے ؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 786-659/H=07/1440
اپنی دی ہوئی رقم کا فی صد سال میں کاروبار کرنے والے سے لینا یہ صورت معاملہ کی جائز نہیں اگرچہ اصل رقم جب واپس لیں گے اور منافع اُس وقت کچھ نہ لیں گے مگر سالانہ جو فی صد رقم لیں گے تو یہ سود ہوگی کہ جو حرام ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :169256
تاریخ اجراء :Mar 11, 2019