كرائے دار كا دكان خالی كرنے كے لیے پیسے كا مطالبہ كرنا؟

سوال کا متن:

اگر کراے دار دکان سے نکلے پر پیسے مانگے تو کیا کیا جاے ؟کیا اس طرح پیسے مانگنا جائز ہے ؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:420-357/sd=5/1440
کرایہ دار کا دکان خالی کرنے پر مالک سے پیسے کا مطالبہ کرنا قطعا ناجائز ہے ، ہاں اگر مالک نے کرایہ کے علاوہ بطور ڈپازٹ کرایہ دار سے رقم لی ہو، تو دکان خالی کرتے وقت کرایہ دار کے لیے مالک سے اپنی رقم کے مطالبہ کا حق ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :168011
تاریخ اجراء :Jan 24, 2019