سوال
میں کسی کو قرضہ دیا افغانی کرنسی میں اس کی ایک یا دو مہینے بعد افغانی کی ریٹ بہ نسبت ڈالر بہت کم ہو تا رہاتا اس کے بعد میں نے اپنے دوست کو کہا کہ میرا قرضہ ڈالر کے حساب سے جس دن میں تم کو قرضہ دیا معلوم کرکے پر جب مجھے دیناہے دیدو کیا یہ درست ہے ؟جواب
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:371-316/sd=4/1440
صورت مسئولہ میں آپ نے افغانی کرنسی میں جتنا قرض دیا تھا ، اتنا ہی واپس لے سکتے ہیں،اس سے زائد لینا جائز نہیں ہے ، یعنی :بعد میں افغانی کرنسی کا ڈالرکے حساب سے ریٹ نکلواکر زیادہ افغانی کرنسی واپس کرنے کا مطالبہ کرنا سود کی وجہ سے جائز نہیں ہے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند