سوال
اگر کوئی مالی اعتبار سے کمزور ہو تو کیا اسے ایجوکیشن لون لینا جائز ہے؟جواب
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1368-1245/M=12/1439
ایجوکیشن لون میں بھی سود کی ادائیگی کرنی پڑتی ہے اور سود کا لینا اور دینا موجب لعنت ہے اس لئے ایجوکیشن لون لینے سے احتراز لازم ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند