چند پہلے غصب كردہ چیز كی قیمت كس حساب سے دینی ہوگی؟

سوال کا متن:

ایک شخص نے اینٹوں کی ایک ٹالی چند سال قبل غصب کر لی تھی اب وہ مالک کو ضمان ادا کرنا چاہ رہے ہیں تو اس کی کیا صورت ہوگی ؛آیا اینٹوں کی گزشتہ قیمت دینے پڑے گی یا آج کی قیمت۔ برائے کرم مدلل مفصل جواب دیں ۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 634-576 /M=6/1439
صورت مسئولہ میں اس غاصب شخص پر لازم ہے کہ مغصوبہ اینٹوں کے مثل کو واپس کردے اور یہ ممکن نہ ہو تو یوم الغصب کی قیمت مالک کو ادا کردے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :159167
تاریخ اجراء :Mar 6, 2018