بڑی رقم ڈپازٹ میں دے کر دکان کرایہ پر لینا؟

سوال کا متن:

زید شہر کے ایک ہسپتال سے منسلک میڈیکل اسٹور کرایہ سے لینے کا ارادہ رکھتا ہے لیکن ایک بڑی رقم بطور ڈپازٹ جمع کرانا کیا اس کے لئے مناسب و جائز ہے ؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 528-457/D=5/1439
دکان متعارف کرایہ پر ملے اور بطور ضمانت بڑی رقم ڈپازٹ کی جمع کی جائے جو کہ کرایہ داری ختم ہونے پر واپس مل جاتی ہو تو یہ معاملہ درست ہے، لہٰذا اگر ڈپازٹ کی رقم دینے کی حیثیت ہو تو زید یہ معاملہ کرسکتا ہے۔
لیکن ڈپازٹ کی بڑی رقم کی وجہ سے اگر متعارف کرایہ میں کمی ہو تو یہ مکروہ ہے اس میں سود کا اندیشہ ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :158629
تاریخ اجراء :Feb 11, 2018