زیادہ ڈپازٹ دے کر کم کرایہ پر مکان لینا؟

سوال کا متن:

میں ایک گھر کرایہ پر لینا چاہتا ہوں جس کا کرایہ د س ہزار اور ڈپہوزٹ ایک لاکھ ہے اتنا کرایہ دینا میری استطاعت میں نہیں ہے تو کیا میں پانچ لاکھ ڈپوزٹ دے کر چار ہزار کرایہ دے سکتا ہوں؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:417-368/sd=5/1439
 ڈپوزٹ دے کر بہت کم کرایہ پر مکان لینا جائز نہیں ہے ،لہذا صورت مسئولہ میں پانچ لاکھ ڈپازٹ دے کر دس ہزار کے بجائے چار ہزار کرایہ پر مکان لینا جائز نہیں ہے ۔ 
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :158187
تاریخ اجراء :Jan 25, 2018